ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی لاشیں قابل شناخت ہیں، ایرانی حکام

ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی لاشیں قابل شناخت ہیں، ایرانی حکام

تمام افراد کی لاشیں قابل شناخت ہیں اور اس لیے ڈی این اے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں
ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی لاشیں قابل شناخت ہیں، ایرانی حکام

Webdesk

|

21 May 2024

تہرن:ایران کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ تنظیم کے سربراہ محمد حسن نامی نے کہا ہے کہ ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی لاشیں قابل شناخت ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ تنظیم کے سربراہ محمد حسن نامی کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کریش ہونے سے آگ لگنے کے باوجود صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر تمام افراد کی لاشیں قابل شناخت ہیں اور اس لیے ڈی این اے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں رہی۔

محمد حسن نامی کے مطابق سب سے زیادہ بہتر حالت میں آیت اللہ محمد علی آل ہاشم کی لاش ملی ہے۔

 ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار ہونے کے ایک گھنٹے بعد تک وہ زندہ رہے اورانہوں نے صدارتی آفس کے سربراہ غلام حسین اسماعیلی کو ٹیلی فون کرکے بات بھی کی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!