یوکرینی صدر کے قتل کی سازش ناکام بنادی گئی

یوکرینی صدر کے قتل کی سازش ناکام بنادی گئی

روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس ) کے ذریعے چلائے جانے والے ایجنٹوں کے نیٹ ورک کو پکڑ لیا گیا ہے
یوکرینی صدر کے قتل کی سازش ناکام بنادی گئی

Webdesk

|

8 May 2024

کیف: یوکرین کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ ولودومیر زیلینسکی کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنادی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے سیکیورٹی ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2 فوجی افسران کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے صدر زیلینسکی اور دیگر اعلی عہدیداروں کو قتل کرنے کا مبینہ طور پر منصوبہ بنایا تھا۔

یوکرین کی سیکیورٹی سروسز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس ) کے ذریعے چلائے جانے والے ایجنٹوں کے نیٹ ورک کو پکڑ لیا گیا ہے جن کا مقصد صدر زیلینسکی اور دیگر سینئر یوکرینی سیاسی اور فوجی اہلکاروں کو قتل کرنا تھا۔

بیان کے مطابق اعلیٰ حکام کی سیکیورٹی پر مامور یوکرین کے اسٹیٹ گارڈ کے 2 کرنل عہدے کے افسران کو روس کے منصوبے پر عمل کرنے کے لیے غداری کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں افسران کو فروری 2022 میں شروع ہونے والی جنگ سے پہلے بھرتی کیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!