یورینیم کی افزودگی پر عارضی پابندیاں قبول کرسکتے ہیں، ایران

یورینیم کی افزودگی پر عارضی پابندیاں قبول کرسکتے ہیں، ایران

ابھی افزودگی کی سطح اور مقدار پر تفصیل سے بات چیت نہیں ہوئی۔
یورینیم کی افزودگی پر عارضی پابندیاں قبول کرسکتے ہیں، ایران

Webdesk

|

14 May 2025

تہران: ایران نے عندیہ دیا ہے کہ وہ یورینیم کی افزودگی پر عارضی پابندیوں کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے، اگرچہ امریکا سے جاری بات چیت میں ابھی تک اس نکتے پر تفصیل سے بات نہیں ہوئی۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے اپنے بیان میں کہا کہ ابھی افزودگی کی سطح اور مقدار پر تفصیل سے بات چیت نہیں ہوئی۔

 تاہم عمومی طور پر ہم نے واضح کر دیا ہے کہ ہم ایک محدود مدت کے لیے افزودگی کی سطح، اس کی مقدار اور دیگر ایٹمی امور پر کچھ پابندیاں قبول کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات صرف اعتماد سازی کے لیے ہوں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!