10 hours ago
2 ارب 10 کروڑ روپے بجلی کا بل صرف 4 ہزار کا ہوگیا
بھارت میں یہ انوکھا واقعہ پیش آیا
Webdesk
|
12 Jan 2025
سردی میں بجلی کے کم استعمال کے باوجود ایک شہری کا بل 2 ارب روپے آگیا۔
یہ واقعہ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے گاؤں بھیرن جٹاں میں پیش آیا جہاں شہری ملیت دھیمان کو دسمبر 24 کا بل 2 ارب روپے سے زائد کا موصول ہوا۔
شہری نے نومبر میں 2500 بھارتی روپے کا بجلی کا بل جمع کرایا تھا اور دسمبر کا بل 2 ارب 10 کروڑ 42 لاکھ 8 ہزار 405 روپے بھارتی بل آیا۔
شہری کی شکایت پر الیکٹرک بورڈ نے سسٹم میں خرابی وجہ قرار دی اور پھر اسے ٹھیک کردیا جس کے بعد بل کی قیمت4 ہزار 47روپے ہوگئی جسے شہری نے ادا کردیا۔
Comments
0 comment