20 سال تک لڑکی بن کر رہنے والا لڑکا گرفتار

20 سال تک لڑکی بن کر رہنے والا لڑکا گرفتار

عبدالکام 10 سال کی عمارت میں بھوپال آیا اور پھر 20 سال تک ممبئی میں نیہا بن کر رہا
20 سال تک لڑکی بن کر رہنے والا لڑکا گرفتار

ویب ڈیسک

|

20 Jul 2025

بھوپال: بھارتی حکام نے ایک ایسے بنگلادیشی شہری عبدالکلام کو گرفتار کر لیا ہے جو تقریباً 20 سال تک ممبئی اور بعد میں بھوپال میں ایک ٹرانسجینڈر خاتون "نیہا" کے روپ میں رہ رہا تھا۔

 عبدالکلام پر بھارت میں غیر قانونی داخلے، جعلسازی، اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، عبدالکلام 10 سال کی عمر میں بنگلادیش سے بھارت آیا تھا۔ ممبئی میں تقریباً دو دہائیاں گزارنے کے بعد وہ بھوپال منتقل ہوا جہاں اس نے اپنی شناخت ایک ٹرانسجینڈر خاتون کے طور پر رجسٹر کرائی اور "نیہا" کے نام سے زندگی گزارنے لگا۔

 وہ مقامی خواجہ سرا کمیونٹی کا بھی حصہ بن چکا تھا۔

پولیس کے مطابق، عبدالکلام نے راشن کارڈ، ووٹر آئی ڈی کارڈ، اور پاسپورٹ سمیت تمام قانونی بھارتی دستاویزات حاصل کر لی تھیں۔

 حیران کن طور پر، اس نے بھارتی پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے کئی بار بنگلادیش کا سفر بھی کیا لیکن اس پر کبھی شک نہیں کیا گیا۔

 پولیس نے ایک خفیہ آپریشن کے ذریعے اسے گرفتار کیا ہے اور اب اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!