4 ارب 60 کروڑ روپے میں فینسی نمبر پلیٹ فروخت
دبئی میں ہونے والی تقریب میں اب تک کی سب سے مہنگی نمبر پلیٹ پی 7 فروخت ہوئی
Webdesk
|
5 Jan 2025
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ 4 ارب ساڑھے 16 کروڑ روپے میں گاڑی کی فینسی نمبر پلیٹ نیلام ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں ہفتے کے روز نیلامی کی تقریب میں منفرد اور فینسی نمبر پلیٹ P7 کی 5 کروڑ پچاس لاکھ درہم بولی لگا کر ایک شہری نے اسے حاصل کرلیا۔
5 کروڑ 50 لاکھ درہم کی پاکستانی کرنسی میں قیمت 4 ارب 16 کروڑ 50 لاکھ 55 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے۔
بولی کی تقریب جمیرہ کے شاندار فور سیزنز ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں ہر شخص کی خواہش اس منفرد پلیٹ نمبر کو حاصل کرنا تھا۔
رپورٹ کے مطابق پی 7 دبئی کی تاریخ میں فروخت ہونے والی سب سے مہنگی نمبر پلیٹ ہے۔
Comments
0 comment