74 سالہ بزرگ کی 5 کروڑ روپے مہر ادا کر کے 24 سالہ لڑکی سے شادی

74 سالہ بزرگ کی 5 کروڑ روپے مہر ادا کر کے 24 سالہ لڑکی سے شادی

یہ واقعہ انڈونیشیا کی ریاست جاوا میں پیش آیا
74 سالہ بزرگ کی 5 کروڑ روپے مہر ادا کر کے 24 سالہ لڑکی سے شادی

ویب ڈیسک

|

18 Oct 2025

انڈونیشیا میں ایک معمر شخص نے خود سے نصف صدی چھوٹی خاتون سے شادی کرکے سب کو حیران کر دیا۔

یہ انوکھا واقعہ ایسٹ جاوا کے علاقے پچیتان ریجنسی میں پیش آیا، جہاں 74 سالہ تارمن نامی شخص نے 24 سالہ شیلا اریکا سے شادی کی۔

رپورٹس کے مطابق دلہن کو بطور حق مہر تقریباً 3 ارب انڈونیشین روپے (یعنی 5 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) دیے گئے۔

یہ رقم شادی کی تقریب کے دوران ایک چیک کی صورت میں دلہن کے حوالے کی گئی۔

تقریب اور دلچسپ موڑ

شادی کی پرتعیش تقریب یکم اکتوبر کو منعقد ہوئی جس میں مہمانوں کو بطور تحفہ ایک لاکھ انڈونیشین روپے نقد دیے گئے۔

تقریب کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔

تاہم، معاملہ اس وقت دلچسپ ہوگیا جب تقریب کی ویڈیو بنانے والی ویڈنگ فوٹوگرافی کمپنی نے الزام لگایا کہ نوبیاہتا جوڑا ادائیگی کیے بغیر وہاں سے چلا گیا۔

آن لائن افواہیں پھیلیں کہ دولہا نہ صرف ادائیگی سے بچ نکلا بلکہ وہ تقریب کے فوراً بعد موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا، اور یہ بھی کہا گیا کہ دیا گیا چیک جعلی تھا۔

جوڑے کا مؤقف

کچھ دن بعد تارمن نے سوشل میڈیا پر سامنے آ کر وضاحت دی کہ چیک اصلی تھا اور وہ اپنی دلہن کے ساتھ ہنی مون پر گیا ہے۔

دلہن کے اہل خانہ نے بھی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شادی بلکل جائز طریقے سے انجام پائی ہے۔

دوسری جانب فوٹوگرافی کمپنی کی شکایت پر مقامی حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اصل صورتحال معلوم کی جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!