بچے کی پیدائش پر والد کو چھٹی نہ دینے پر اسٹیٹ بینک کو 5 لاکھ جرمانہ

بچے کی پیدائش پر والد کو چھٹی نہ دینے پر اسٹیٹ بینک کو 5 لاکھ جرمانہ

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے فیصلہ سنادیا
بچے کی پیدائش پر والد کو چھٹی نہ دینے پر اسٹیٹ بینک کو 5 لاکھ جرمانہ

ویب ڈیسک

|

16 Feb 2026

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت نے بچے کی پیدائش پر پیٹرنٹی رخصت نہ دینے کے معاملے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

محتسب فوزیہ وقار کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق شکایت گزار افسر سید باسط علی کو 30 دن کی پیٹرنٹی چھٹی نہ دینا قانون کے منافی قرار پایا۔ فیصلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ جرمانے کی رقم میں سے چار لاکھ روپے متاثرہ افسر کو ادا کیے جائیں اور انہیں مکمل تنخواہ کے ساتھ ایک ماہ کی رخصت بھی فراہم کی جائے۔

فیصلے میں اسٹیٹ بینک کو میٹرنٹی اینڈ پیٹرنٹی لیو ایکٹ 2023 کے تحت باقاعدہ پالیسی بنانے کا حکم بھی دیا گیا ہے تاکہ آئندہ ایسے معاملات پیدا نہ ہوں۔

محتسب نے قرار دیا کہ پیٹرنٹی رخصت سے انکار کرنا صنفی امتیاز کے زمرے میں آتا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ بچوں کی پرورش صرف خواتین کی ذمہ داری نہیں بلکہ والدین دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اس لیے مرد ملازمین کو چھٹی سے محروم رکھنا مساوی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ متعلقہ افسر کی درخواست یہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے مسترد کی گئی تھی کہ ادارے میں پیٹرنٹی رخصت سے متعلق کوئی پالیسی موجود نہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!