آبادی میں اضافے کیلیے ہفتے میں 3 چھٹیاں دینے پر غور
ویب ڈیسک
|
13 Dec 2024
جاپان نے آبادی میں اضافے کے لیے ہفتے میں تین چھٹیاں دینے پر غور شروع کردیا۔
عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی حکومت آبادی میں کمی سے پریشان ہے اور وہ اضافے کے لیے سرکاری ملازمین کو ہفتے میں 3 دن چھٹی دینے کی تجویز رکھی گئی ہے۔
ٹوکیو کی آبادی میں اضافے کے لیے ہفتے میں صرف 4 دن دفاتر کھلے رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 12 کروڑ آبادی والے جاپان میں شرح پیدائش تشویشناک حد تک کم ہے جس میں اضافے کے لیے حکومت کی جانب سے انعامات اور مراعات کے اعلانات بھی کسی کام نہ آسکے۔ جس کے بعد دارالحکومت ٹوکیو میں سرکاری ملازمین کو ہفتے میں 3 روز چھٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس تجویز کو 2025 کے آغاز میں متعارف کرا دیا جائے گا۔ سرکاری دفاتر میں نافذ العمل ہونے کے بعد نجی دفاتر خود ایسا کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
اس تجویز سے نہ صرف میاں بیوی کو گھر میں ایک ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے گا بلکہ ملازم پیشہ خواتین کے بچے پیدا کرنے کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔
Comments
0 comment