بھکاریوں نے دادی کے چالیسویں پر 1 کروڑ 25 لاکھ اڑا دیے، 8 ہزار مہمانوں کی پرتعیش دعوت
ویب ڈیسک
|
17 Nov 2024
گوجرانوالہ کے علاقے ٹبہ نگر محمد راہ والی بھکاری برادری کی 140 سالہ دادی کے انتقال کے بعد پُرتعیش چالیسویں کا انعقاد کیا گیا، جس میں بھکاری فیملی نے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے اڑا دیے۔۔
چالیسویں میں ملک بھر سے 8 ہزار سے زائد بھکاریوں نے شرکت کی جن کی مٹن، پائے، نان، میٹھے پکوانوں سے تواضع کی گئی۔ مہمانوں کو شفٹوں میں کھانا کھلایا گیا۔
ناشتے میں مہمانوں کو نان اور پائے جبکہ دوپہر کے کھانے میں مٹن کے پکوان اور میٹھے میں زردہ، گاجر و سیب کا مربہ دیا گیا۔
مہمانوں کیلیے خاص پارکنگ کا انتظام جبکہ بچوں کے کھیلنے کے لیے پلے ایریا بھی بنایا گیا تھا۔
دادی کا نام سکینہ تھا جن کی عمر 140 برس تھی اور وہ ایک ماہ قبل انتقال کرگئیں تھیں، بیٹوں اور پوتوں نے چالیسواں شاندار طریقے سے منانے کی حجت اپنی دادی سے محبت کے طور پر پیش کی۔
Comments
0 comment