بلوچستان میں لاک اپ سے تین قیدی پیشاب کے بہانے فرار
ویب ڈیسک
|
2 Jul 2024
بلوچستان کے ضلع دکی میں قائم جوڈیشل لاک اپ سے تین خطرناک ملزمان پیشاب کے بہانے سے فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان پیشاب کرنے کے لیے باتھ روم گئے اور پھر روشندان کی جالیاں توڑ کر وہاں سے فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے بھاگ دوڑ شروع کی تاہم کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔ آئی جی جیل خانہ جات نے بتایا کہ واقعے کے خلاف تین پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس ایچ او دکی جلیل احمد مری کی مدعیت میں درج مقدمے میں تین اہلکاروں کو نامزد کر کے اُن کے خلاف غفلت برتنے کی دفعہ کے تحت کارروائی شروع کردی گئی اور انہیں لاک اپ کردیا گیا ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات شجاع کاسی نے بتایا کہ دن دہاڑے جوڈیشل لاک اپ کے غسل خانوں کا روشندان توڑ کر تین قیدی آج فرار ہوئے تھے، جوڈیشل لاک اپ کی سیکورٹی پولیس کے زیر انتظام ہے۔
Comments
0 comment