ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک بھی پانچ ہزار کا جعلی نوٹ نہیں پکڑ سکے

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک بھی پانچ ہزار کا جعلی نوٹ نہیں پکڑ سکے

اس نوٹ کی کوالٹی بہت اچھی ہے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی انوکھی وضاحت
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک بھی پانچ ہزار کا جعلی نوٹ نہیں پکڑ سکے

ویب ڈیسک

|

19 Dec 2023

پاکستانی مارکیٹ میں زیر گردش جعلی نوٹ اس قدر تیاری کے ساتھ بنائے جاتے ہیں کہ ڈپٹی گورنر بھی پانچ ہزار کے نوٹ کو نہیں پکڑ سکے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ایک رکن نے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو پانچ ہزار کا نوٹ دیا اور اصلی یا نقلی کا پوچھا اور وہ پہچان نہ سکے۔

اس پر کمیٹی نے انہیں بتایا کہ نوٹ اصلی نہیں بلکہ جعلی ہے جو مارکیٹ میں زیر گردش ہے۔

کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ جب ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نوٹ کو نہیں پہچان سکے تو عام آدمی کس طرح سے اس کی پہچان کرے گا۔ انہوں نے تجویز دی کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان جعلی نوٹ لے کر شہریوں کو اصلی نوٹ دے۔

اس پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت نے پہلے تو نوٹ نہ پہچاننے کی وضاحت کی اور کہاکہ اس نوٹ کی کوالٹی بہت اچھی ہے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں جتنی بھی جعلی کرنسی ہے اُس کے بدلے اصلی نوٹ نہیں دے سکتے، اگر ایسا کیا تو پھر یہ کاروبار بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جعلی کرنسی کا معاملہ صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہے، ڈالر بھی جعلی چھپ رہے ہیں اور آج تک کوئی ایسا نظام نہیں آسکا جس کی بنیاد پر اس کو روکا جاسکے۔

کمیٹی نے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو آئندہ اجلاس میں جعلی نوٹ چھاپنے اور اس کی سرکولیشن کے حوالے سے بریفنگ دینے کی بھی ہدایت کی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!