27 رمضان قیام پاکستان اور الوداعی جمعہ، 1947 اور 2025 میں کیا چیز مشترک ہے؟

27 رمضان قیام پاکستان اور الوداعی جمعہ، 1947 اور 2025 میں کیا چیز مشترک ہے؟

پاکستان کا قیام 1933 ہجری میں عمل میں آیا
27 رمضان قیام پاکستان اور الوداعی جمعہ، 1947 اور 2025 میں کیا چیز مشترک ہے؟

ویب ڈیسک

|

28 Mar 2025

آج 27 رمضان المبارک کے مقدس دن کو پورے ملک میں یومِ قیامِ پاکستان کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔ 

14 اگست 1947ء کو جب پاکستان معرضِ وجود میں آیا، تو اس دن رمضان المبارک کا مہینہ تھا اور اسلامی تاریخ کے مطابق 27 رمضان المبارک تھا۔ اس لیے ہر سال یہ دن پاکستانی قوم کے لیے دہری عقیدت و احترام کا حامل ہے۔  

پاکستان کا قیام 27 رمضان 1366 ہجری کو قیام عمل میں آیا اور اتفاق سے اس روز بھی الوداعی جمعہ تھا۔

لوگ تراویح پڑھ کر فارغ گھروں میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اس دوران ریڈیو پر پاکستان کے قیام کی خبر نشر کی گئی، اس کے بعد گلیاں، محلے، چوک چوراہے پاکستان زندہ، پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ کے نعروں سے گونج اٹھے۔

قیامِ پاکستان کے بعد مہاجرین نے سب سے بڑی قربانی دی۔ لاکھوں مسلمانوں نے اپنے گھر بار چھوڑے، جانوں کے نذرانے پیش کیے اور ہجرت کر کے نئی مملکت کو آباد کیا۔ کراچی، حیدرآباد اور لاہور جیسے شہروں میں مہاجرین نے نہ صرف اپنی محنت سے نئے گھر بسائے، بلکہ ملک کی معیشت، تعلیم اور ثقافت کو بھی سنوارنے میں اہم کردار ادا کیا۔ 

قائدِ اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا: "پاکستان صرف ایک خطہ زمین نہیں، بلکہ ایک نظریہ ہے۔" آج ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم مہاجرین کی قربانیوں کو یاد رکھیں اور ملک کو امن و خوشحالی کی طرف لے جائیں۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!