6 hours ago
دلہا کا ’چولی کے پیچھے‘ گانے پر ڈانس، لڑکی کے والد نے شادی ختم کردی
ویب ڈیسک
|
2 Feb 2025
نئی دہلی میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب کا افسوسناک انجام اُس وقت ہوا جب دلہا نے بالی ووڈ کے مشہور گانے چولی کے پیچھے کیا ہے پر رقص کیا۔
دلہا کے خوشی میں اسٹیج پر کھڑے ہوکر رقص اور دلہن کی طرف اشارے کرنے پر لڑکی کے باپ کو غصہ آیا اور انہوں نے شادی ختم کر کے بارات کو خالی واپس لوٹا دیا۔
بھارت ٹائمز اخبار کے مطابق دلہا اپنی بارات کے ساتھ بارات لے کر پہنچا تو دوستوں نے ڈانس کرنے کا اصرار کیا اور پھر اسپیکر پر مشہور بالی ووڈ گانا بجنا شروع ہوا تو وہ خود کو رقص کرنے سے نہ روک سکا۔
کچھ مہمانوں نے اس کی حوصلہ افزائی کی اور اس لطیف لمحے سے لطف اندوز ہوئے، لیکن دولہا کی یہ حرکت دلہن کے باپ کو بالکل پسند نہ آئی۔
رپورٹس کے مطابق اس نا مناسب حرکت پر غصے سے کھڑے ہوئے اور فوراََ تقریب روک دی اور شادی منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ دلہا کی اس حرکت نے ان کے خاندان کی اقدار کی توہین کی ہے۔
دلہن شدید اشک بار تھی، جبکہ دولہا نے اس کی وجہ بتانے کی کوشش کی اور کہا کہ یہ سب صرف تفریح کے لیے تھا۔ لیکن اس کی تمام کوششیں بے سود رہیں۔
دلہن کے خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق، والد کا غصہ شادی منسوخ ہونے کے بعد بھی برقرار رہا یہاں تک کہ انہوں نے اپنی بیٹی اور دولہا کے خاندان کے درمیان کسی قسم کے مزید رابطے سے بھی منع کر دیا۔
Comments
0 comment