15 hours ago
دلہا نے جان بوجھ کر فوٹو شوٹ کے دوران دلہن کو تالاب میں پھینک دیا

ویب ڈیسک
|
19 Jul 2025
مصر میں ایک شادی کا فوٹو شوٹ اس وقت ’’پانی پانی‘‘ ہو گیا جب دولہے نے اپنی نئی نویلی دلہن کو اچانک سوئمنگ پول میں دھکا دے دیا اور پھر ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا!۔
شادی کے فوٹو گرافر عماد جو اپنے کیمرے کے ساتھ رومانٹک لمحات کیپچر کرنے میں مصروف تھے کہ اچانک دلہے نے ’’سرپرائز‘‘ دینے کا فیصلہ کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا اپنی دلہن کو پیار سے بازوؤں میں پکڑتا ہے، لیکن اگلے ہی لمحے وہ اسے سوئمنگ پول کی طرف لے جاکر چھوڑ دیتا ہے جس کی وجہ سے لڑکی پانی میں ڈوب کر باہر نکلتی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہنگامہ
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی۔ کوئی اسے ’’شادی کا سب سے ایپیک مذاق‘‘ کہہ رہا ہے تو کوئی دولہے کو ’’شرارتی نمبر ون‘‘ کا خطاب دے رہا ہے۔ لیکن کچھ لوگوں نے اسے ’’حد سے زیادہ‘‘ اور ’’ناپسندیدہ‘‘ بھی قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا، ’’دولہا بھائی، شادی کے دن ہی پنگا لینا تھا؟‘‘ جبکہ دوسرے نے کہا، ’’دلہن کی جگہ میں ہوتی تو دولہے کو بھی پول میں پھینک دیتی!‘‘
سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کو ’’ناقابل قبول‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’شادی کا دن ہر جوڑے کے لیے خوابوں جیسا ہوتا ہے۔ برسوں کی تیاری اور جذبات اس دن سے جڑے ہوتے ہیں۔ اس طرح کا مذاق نہ صرف دلہن کی بے عزتی ہے بلکہ رشتے کے لیے بھی ایک غلط آغاز ہو سکتا ہے۔‘‘
لیکن سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’یہ بس ایک ہلکا پھلکا مذاق تھا، اتنا سیریس ہونے کی کیا ضرورت؟‘‘
دلہن کا ردعمل
ویڈیو میں دلہن پانی سے نکلتے ہی کافی حیران اور پریشان دکھائی دی، لیکن یہ واضح نہیں کہ اس نے دولہے کو ’’معاف‘‘ کیا یا ’’مزید سرپرائز‘‘ کی تیاری شروع کر دی!
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ شاید دلہن اب شادی کی پہلی سالگرہ پر ’’بدلہ‘‘ لینے کا پلان بنا رہی ہو، جیسے دولہے کو کیک میں دھکیلنا یا پانی کی بوتل سے نہلانا! وغیرہ ہوسکتا ہے۔
@emadjoe1 فرق العروسة فى البسين 🌊😂😂#EmadJoePhotography #EmadJoeWeddings #EgyptianWeddings #WeddingPhotographyEgypt #BrideAndGroom #BridalDreams
♬ الصوت الأصلي - Emad Joe
Comments
0 comment