10 hours ago
دنیا کی سب سے وزنی بلی انتقال کرگئی
اس بلی کا وزن 17 کلوگرام تھا
ویب ڈیسک
|
30 Oct 2024
روس سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے وزنی بلی وزن کم کرنے کے دوران انتقال کرگئی۔
اس بلی کا نام کرمبز رکھا گیا جو کچھ ماہ قبل روسی شہر چرم کے ایک اسپتال سے ریسکیو کی گئی تھی اور پھر اسے علاج کیلیے اسپتال لے جایا گیا۔
اس غیر معمولی وزنی بلی کا وزن 17 کلو تھا جس کی وجہ سے وہ ہل جل کرنے سے بھی قاصر تھی۔
گزشتہ دو ماہ سے کرمبز کو اسپتال میں وزن کم کرنے کیلیے داخل کیا گیا تھا اور حیران کن طور پر اس نے 7 پاؤنڈ وزن بھی کم کرلیا تھا۔
اس دوران بلی کی طبیعت خراب ہوئی اور پھر تین روز قبل وہ اسپتال میں ہی انتقال کرگئی۔
ماہرین نے کہا کہ بلی کے اندرونی اعضاء پر کینسر کی رسولیاں تھیں، جو زیادہ موٹاپے کے باعث ظاہر نہ ہو سکیں اور اسی وجہ سے اعضا بھی ناکارہ ہوگئے جس کے باعث موت ہوئی۔
Comments
0 comment