داڑھی کٹوانے سے انکار پر لڑکی نے دیور کے ساتھ بھاگ کر شادی کرلی

داڑھی کٹوانے سے انکار پر لڑکی نے دیور کے ساتھ بھاگ کر شادی کرلی

یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا جس پر لوگ سیخ پا ہیں
داڑھی کٹوانے سے انکار پر لڑکی نے دیور کے ساتھ بھاگ کر شادی کرلی

ویب ڈیسک

|

3 May 2025

میرٹھ، بھارت میں ایک غیر معمولی واقعے میں ایک خاتون نے داڑھی نہ کٹوانے پر اپنے شوہر کو چھوڑ کر اس کے چھوٹے بھائی (دیور) کے ساتھ بھاگ شادی کرلی۔  

تفصیلات کے مطابق، عالم دین شاکر نامی شخص کی سات ماہ قبل عرشی نامی خاتون سے شادی ہوئی تھی۔ شاکر کا کہنا ہے کہ شادی کے فوراً بعد ان کی بیوی نے ان پر داڑھی منڈوانے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کردیا۔

عرشی نے دعویٰ کیا کہ وہ خاندانی دباؤ کی وجہ سے یہ شادی کرنے پر مجبور ہوئی تھیں اور وہ صرف اسی صورت میں شاکر کے ساتھ رہیں گی اگر وہ اپنی داڑھی منڈوا لیں گے۔ اس مسئلے پر دونوں کے درمیان اکثر تنازعات ہوتے رہتے تھے۔  

شاکر کے مطابق، عرشی کا ان کے چھوٹے بھائی کے ساتھ تعلق بن گیا اور بالآخر 3 فروری کو دونوں ایک ساتھ فرار ہوگئے۔ شرمندگی کے باعث شاکر نے ابتدا میں پولیس کو مطلع نہیں کیا، بلکہ رشتہ داروں کی مدد سے انہیں ڈھونڈنے کی کوشش کی، مگر وہ ناکام رہے۔

بعد ازاں، انہوں نے لاپتا ہونے کی شکایت درج کروائی اور عرشی کے گھر والوں کو اطلاع دی، لیکن عرشی کے خاندان نے کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹی سے تمام تعلقات ختم کرلیے ہیں۔  

شاکر نے یہ بھی الزام لگایا کہ عرشی اب ان سے 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ معاملہ زیرِ تفتیش ہے اور نتائج کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔  

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!