افسر شاہی کی انوکھی مثال، بیرون ملک مقیم ریٹائرڈ افسران کو ماہانہ کروڑوں پنشن کی ادائیگی

افسر شاہی کی انوکھی مثال، بیرون ملک مقیم ریٹائرڈ افسران کو ماہانہ کروڑوں پنشن کی ادائیگی

بیرون ملک میں مقیم 34 افسران ایسے ہیں جنہیں غیر ملکی کرنسی میں ادائیگی کی جاتی ہے
افسر شاہی کی انوکھی مثال، بیرون ملک مقیم ریٹائرڈ افسران کو ماہانہ کروڑوں پنشن کی ادائیگی

ویب ڈیسک

|

25 Aug 2026

اسلام آباد: بیرون ملک مقیم پاکستانی ریٹائرڈ سرکاری افسران کو غیر ملکی کرنسی میں پنشن کی ادائیگی سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

وزارت خارجہ کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی دستاویز کے مطابق مختلف سرکاری محکموں سے ریٹائر ہونے والے 33 افسران اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں اور انہیں غیر ملکی کرنسی میں پنشن ادا کی جارہی ہے۔

دستاویز کے مطابق ان افسران کو حکومت پاکستان کی جانب سے سالانہ مجموعی طور پر 34 کروڑ 21 لاکھ روپے پنشن کی مد میں ادا کیے جاتے ہیں۔ بیرون ملک مقیم ان ریٹائرڈ افسران کو متعلقہ ملک کی کرنسی میں پنشن کی ادائیگی کی جاتی ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق بعض ممالک میں مقیم ریٹائرڈ افسران کو پنشن پاکستانی کرنسی میں بھی دی جاتی ہے، تاہم ملکی کرنسی میں پنشن حاصل کرنے والے بیرون ملک مقیم افسران کی تعداد سے متعلق مکمل اعداد و شمار وزارت کے پاس دستیاب نہیں ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!