اگر آپ کا نام عمران خان ہے تو آپ اس ریستوراں سے مفت کھاناحاصل کر سکتے ہیں

اگر آپ کا نام عمران خان ہے تو آپ اس ریستوراں سے مفت کھاناحاصل کر سکتے ہیں

ویڈیو کو ایک ٹک ٹاکر جس کا نام علی Vlogs ہے، نے اپنے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کے اکائونٹ پر شیئر کیا تھا۔
اگر آپ کا نام عمران خان ہے تو آپ اس ریستوراں سے مفت کھاناحاصل کر سکتے ہیں

Webdesk

|

20 May 2024

برطانیہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک سپورٹرنے اپنے ریسٹورنٹ کا نام کیفے 804 رکھا ہے، یہ نمبر اڈیالہ جیل میں عمران خان کو دیا گیا تھا۔

ویڈیو کو ایک ٹک ٹاکر جس کا نام علی Vlogs ہے، نے اپنے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کے اکائونٹ پر شیئر کیا تھا۔

ویڈیو میں، انہوں نے  لیسٹر میں ایونگٹن روڈ کی تصویریں شیئر کیں، جہاں یہ ریستوراں واقع ہے۔

اس شخص نے ایک ویڈیو میں شیئر کیا کہ جس کا نام عمران خان ہے وہ ریسٹورنٹ کے افتتاحی دن مفت کھانے کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

"اگر آپ کا نام عمران خان ہے تو افتتاحی دن مفت کھانا،" پینافلیکس پر تحریر بھی درج ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی جماعت کو 9 مئی کے فسادات کے بعد کئی الزامات کا سامنا ہے۔ سابق وزیراعظم کو رینجرز اہلکاروں نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتار کیا تھا۔

ان کی گرفتاری کے بعد، پی ٹی آئی کے کارکنوں اور حامیوں کی جانب سے کئی فوجی اور سول تنصیبات کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا، جس نے ریاستی اداروں کو سابق حکمران جماعت کے خلاف کریک ڈان شروع کرنے پر مجبور کردیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!