ہوس کا شکار 68 سالہ شخص نے بیٹے کی منگنی تڑوا کر بہو سے شادی کرلی
Webdesk
|
5 Jan 2025
چین میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ رونما، جسے جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا، 68 سالہ بوڑھے آدمی نے اپنے بیٹے کا رشتہ ختم کروا کر اس کی منگیتر سے ہی شادی رچالی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بینک آف چائنا کے سابق چیئرمین لیو لیانج نے اپنے بیٹے کا رشتہ ختم کروا کر اس کی منگیتر سے شادی رچالی۔
لیولیانج کی عمر 68 سال ہے جب کہ وہ پہلے بھی تین بار شادی کرچکا ہے۔ اپنے بیٹے کی سابقہ منگیتر سے یہ اس کی چوتھی شادی ہے۔
چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ بینک آف چائنا کے سابق چیئرمین لیو لیانج نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی اور اس کے بعد مزید 2 شادیاں کم عمر خواتین سے کی تھیں۔ لیو نے چوتھی شادی اپنے بیٹے کی سابقہ منگیتر سے بھی کرلی ہے۔
رپورٹس کے مطابق لیو لیانج کے بیٹے نے اپنے والد کو گرل فرینڈ سے ملوا کر بتایا تھا کہ وہ اس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ مگر باپ اپنے بیٹے کی منگیتر پر دل ہار بیٹھا اور اس سے شادی کرنے کی کوشش میں مصروف ہوگیا۔
لیو لیانج نے سازش کے تحت جھوٹے الزامات لگا کر پہلے گرل فرینڈ کے خلاف اپنے بیٹے کو بھڑکایا اور پھر بیٹے کی دوستی اپنے دوست کی بیٹی کے ساتھ کروا دی۔ بعد ازاں بیٹے کی سابقہ گرل فرینڈ کو مہنگے ترین تحائف دے کر اسے اپنی جانب راغب کرلیا۔
لیو کے بیٹے کو چھ ماہ بعد علم ہوا کہ اس کی سابقہ منگیتر اس کی تیسری سوتیلی ماں بن چکی ہے، جس کے بعد نوجوان شدید ڈپریشن کا شکار ہوگیا۔
لیولیانج کی بدقسمتی کہ وہ اپنی چوتھی شادی کے بعد مشکلات میں پھنس گیا، اور اس پر رشوت اور بدعنوانی کے مقدمات سامنے آنے کے بعد عدالت سخت سزا سناچکی ہے۔
Comments
0 comment