حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پسے 70 لاکھ کے ایئرکنڈیشنز چوری
آفتاب مہمند
|
22 Jun 2024
پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے 19 ایئرکنڈیشنز چوری ہوگئے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 19 ایئرکنڈیشنز ایچ ایم سی کے اسٹور سے چوری ہوئے، چوری کیے گئے ایئرکنڈیشنزز کی مالیت 70 لاکھ روپے ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چوری میں 2 اسٹور کیپرز کے ملوث ہونے پر نوکریوں سے برطرف کردیا
ایئر کنڈیشن انکوائری رپورٹ کے تحت حیات اباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ نے ہسپتال کے اسٹور کے عملے کے دو اراکین کو اس تمام معاملے میں ملوث پائے جانے کی صورت میں اپنی نوکریوں سے برطرف کر دیا ہے۔
علاوہ ازیں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے کی تہہ تک مکمل چھان بین کہ بعدہی ان اراکین کو ہسپتال سے فارغ کیاگیا اور جہاں تک ہسپتال کے نقصان کا ازالہ ہے تو اس صورت میں ہسپتال کی جانب سے ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جا رہی ہے
Comments
0 comment