جیلوں میں گنجائش ختم ہونے پر قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

جیلوں میں گنجائش ختم ہونے پر قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

40 فیصد سزا مكمل كرنے والے قیدیوں كو رہا کرنے کا اعلان کردیا
جیلوں میں گنجائش ختم ہونے پر قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

14 Jul 2024

برطانیہ میں گنجائش سے زیادہ جیلیں بھرنے پر قیدیوں كی رہائی كا فیصلہ كرلیا گیا۔ 

برطانوی میڈیا رپورٹس كے مطابق لیبر حكومت نے جیلوں كی مخدوش صورتحال كے پیش نظر 40 فیصد سزا مكمل كرنے والے قیدیوں كو رہا كرنے كا اعلان كردیا۔ قیدیوں  كی رہائی كا عمل ستمبر میں  شروع كیے جانے كا امكان ہے۔ 

رپورٹس میں  بتایا گیا كہ انگلینڈ اور ویلز كی جیلوں میں  صرف 700 مرد قیدیوں  كی گنجائش باقی ہے، جیل میں  گنجائش نہ ہونے پر ملزمان كو پولیس تھانوں  میں  ركھنا پڑے گا۔

واضح رہے برطانوی كی نومنتخب لیبر حكومت كے اعلان كے بعد ابتدائی طورپر تقریباً ساڑھے 5 ہزار قیدی رہا كیے جائیں  گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!