کھلے مین ہول میں گرنے والا گھوڑا ریسکیو

کھلے مین ہول میں گرنے والا گھوڑا ریسکیو

ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے کئی گھنٹے کی محنت کے بعد گھوڑے کو باہر نکالا
کھلے مین ہول میں گرنے والا گھوڑا ریسکیو

Webdesk

|

5 Feb 2024

راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کے علاقے میں سڑک پر کھلے گٹر میں تانگے پر چلنے والا گھوڑا گرگیا تھا۔

گھوڑے کے گرنے کے بعد مالک نے فوری طور پر اُسے نکالنے کی کوشش کی، خوش قسمتی سے زیادہ گہرہ نہ ہونے اور زمین کی وجہ سے گھوڑا گرنے کے بعد اندر ہی کھڑا ہوگیا تھا۔

اس کے بعد سب سے بڑا مسئلہ اُسے نکالنا تھا، کیونکہ گٹر کا منہ چھوٹا تھا اور گھوڑا سر کے بل اندر گرا تھا، مالک اور مکینوں نے اپنے طور پر بہت کوشش کی مگر وہ ناکام رہے جس کے بعد انہوں نے ریسکیو 1122 کو واقعے کی اطلاع دی۔

ریسکیو 1122 کے رضاکار وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد گھوڑے کے گلے میں رسی ڈال کر اُسے باحفاظت باہر نکالا تاہم اس دوران اُس کے جسم پر کچھ خراشیں ضرور آئیں۔

مالک نے بتایا کہ گھوڑے کے باحفاظت نکلنے پر محنت کش جو گھوڑے کو بگی کے ساتھ لگا کر شادی بیاہ کے لیے  دیتے ہیں خوشی سے نہال ہوگئے اور انہوں نے ریسکیو 1122 کے رضاکاروں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!