1 hour ago
نادیہ خان کے شوہر نے وزن کم کرنے کا راز بتا دیا
فیصل را کے نئے حلیے نے سوشل میڈیا صارفین کو بالی ووڈ فلم ساز کرن جوہر کی یاد دلا دی
Webdesk
|
27 Aug 2026
کراچی: میزبان و اداکارہ نادیہ خان کے شوہر فیصل را کے وزن میں نمایاں کمی کے بعد نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
فیصل را نے بتایا کہ میں نے وزن کم کرنے کے لیے ون میل اے ڈے (OMAD) یعنی دن میں صرف ایک مرتبہ کھانا کھانے کا طریقہ اپنایا۔
جس کے نتیجے میں میرا وزن کافی کم ہوا، اب میں اپنا وزن برقرار رکھنے پر توجہ دے رہا ہوں۔ فیصل را کی نمایاں جسمانی تبدیلی سے نادیہ خان بھی خاصی متاثر دکھائی دیں اور انہوں نے شوہر کے نئے لک کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
فیصل را کے نئے حلیے نے سوشل میڈیا صارفین کو بالی ووڈ فلم ساز کرن جوہر کی یاد دلا دی، جن کے وزن میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی تھی۔
Comments
0 comment