2 hours ago
کراچی میں 27 سال قبل ہونے والی گاڑی کا ای چالان موصول
یہ گاڑی فائیو اسٹار ہوٹل کی ملکیت ہے جو 97 میں شاہراہ فیصل میں پارکنگ سے چوری ہوئی تھی
ویب ڈیسک
|
19 Nov 2025
شہر قائد میں قائم معروف فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری ہونے والی کار کا ای چالان موصول ہوا۔
ہوٹل انتظامیہ نے جنگ انتظامیہ کو بتایا کہ انہیں 10 ہزار روپے کا ای چالان موصول ہوا لیکن جس گاڑی کا یہ چالان ہے وہ 28 سال قبل شارع فیصل پر فیاض سینٹر کے قریب کار پارکنگ سے چوری ہوگئی تھی۔
انتظامیہ کے مطابق گاڑی چوری ہونے پر صدر تھانے میں 22 مئی 1997 کو ایف آئی آر ہوٹل ملازم کی مدعیت میں درج ہوئی تھی۔
ہوٹل انتظامیہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس 28 برسوں میں کار تو برآمد نہیں کرسکی لیکن ای چالان بھیج دیا ہے۔
ہوٹل انتظامیہ نے گاڑی برآمدگی کی صورت میں ای چالان بھرنے کی رضامندی ظاہر کی اور پولیس سے اپیل کی کہ اب گاڑی کو برآمد کیا جائے۔
Comments
0 comment