کراچی سے ایک اور چوریاں کر کے کروڑ پتی بننے والا گھریلو ملازم گرفتار، 21 سونے کے بسکٹ برآمد

کراچی سے ایک اور چوریاں کر کے کروڑ پتی بننے والا گھریلو ملازم گرفتار، 21 سونے کے بسکٹ برآمد

ساحل پولیس نے مالکن کی شکایت درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا
کراچی سے ایک اور  چوریاں کر کے کروڑ پتی بننے والا گھریلو ملازم گرفتار، 21 سونے کے بسکٹ برآمد

ویب ڈیسک

|

24 Oct 2025

ساحل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک لکھ پتی گھریلو ملازم کو گرفتار کرلیا جو مبینہ طور پر اپنے مالک کے گھر سے بھاری رقم اور قیمتی زیورات چوری کرچکا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت واجد علی کے نام سے ہوئی ہے، جو گزشتہ 8 برسوں سے متاثرہ خاتون کے گھر میں ملازمت کر رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے نقد رقم، سونا، غیر ملکی کرنسی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم نے ملزم کے قبضے سے سونے کے بسکٹ اور 2 لاکھ 27 ہزار روپے نقدی برآمد کرلی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے چوری کی رقم سے جائیداد اور گاڑیاں خریدنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پولیس نے ملزم کے بینک اکاؤنٹس اور جائیداد سے متعلق تفصیلات حاصل کرنا شروع کردی ہیں جبکہ مزید تفتیش کے لیے اسے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے نیٹ ورک یا ممکنہ معاونین کے بارے میں بھی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!