کوے 4 تک کی گنتی گن سکتے ہیں، نئی تحقیق سامنے آگئی

کوے 4 تک کی گنتی گن سکتے ہیں، نئی تحقیق سامنے آگئی

کوے جس طرح سے اعداد کو پہچانتے ہیں اور ان پر رد عمل ظاہر کرتے ہیں وہ اسی طریقہ کار کے مترادف ہے جسے ہم انسان استعمال کرتے ہیں
کوے 4 تک کی گنتی گن سکتے ہیں، نئی تحقیق سامنے آگئی

Webdesk

|

27 May 2024

میساچوسٹس: ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ کوے 4 تک کی گنتی باقاعدہ گن سکتے ہیں۔

سائنس نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق یہ انکشاف ہوا ہے کہ کوے جس طرح سے اعداد کو پہچانتے ہیں اور ان پر رد عمل ظاہر کرتے ہیں وہ اسی طریقہ کار کے مترادف ہے جسے ہم انسان استعمال کرتے ہیں۔ دونوں جنس چھوٹی عمر سے شمار کرنا سیکھتے ہیں اور جلدی سے پہچان جاتے ہیں کہ کتنے عدد میں چیزوں کو دیکھ رہے ہیں۔

جرمنی میں یونیورسٹی آف ٹیوبِنگز کے محققین کی سرکردگی میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کوے نہ صرف گن سکتے ہیں بلکہ جب کوئی ہندسہ دکھایا جائے تو وہ آواز کی تعداد کے ساتھ بھی اس کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔

میساچوسٹس کے ولیمز کالج میں حیاتیات کی پروفیسر، ہیدر ولیمز نے کہا کہ انسان عددی سوچ، تجرید (abstraction) اور آگے کی منصوبہ بندی جیسی مہارتوں پر زیادہ کنٹرول نہیں رکھتے۔ لہٰذا کسی کو حیران نہیں ہونا چاہیے کہ کوے کافی زیادہ ہوشیار ہوتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!