23 hours ago
خیبرپختونخوا: ماں کی شکایت پر ٹک ٹاک پر لڑکا بن کر ویڈیو بنانے والی لڑکی گرفتار

ویب ڈیسک
|
7 Oct 2025
سوات کے علاقے بٹ خیلہ میں لڑکے کا روپ دھار کر ویڈیو بنانے والی لڑکی کو ماں کی شکایت پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بٹ خیلہ سے تعلق رکھنے والے لڑکی کو شہرت کے نشے نے لڑکا بننے پر مجبور کیا اور وہ مردانہ انداز اپنا کر ویڈیوز بنارہا تھا۔
لڑکی کی ماں نے ویڈیو دیکھ کر ڈانٹ ڈپٹ اور سمجھایا تاہم وہ نہ مانی جس پر والدہ نے تھانے میں شکایت درج کی تو پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تھانے منتقلی کے بعد لڑکی نے اپنی حرکت پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے توبہ کی اور والدہ کی منتیں کیں، جس پر لیوی تھانہ کوٹ نے لڑکی کو ضمانت پر رہا کر دیا۔
مالاکنڈ کے علاقے کوٹ سے تعلق رکھنے والی ماں نے گزشتہ روز شکایت درج کرائی اور کہا تھا کہ بیٹی کی اس حرکت کی وجہ سے معاشرے پر بُرا اثر پڑ رہا ہے۔
شکایت پر لیوی تھانہ کوٹ نے لڑکی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا تاہم بعد میں ماں کی جانب سے منت سماجت اور ٹک ٹاک سے توبہ تائب ہونے کی شرط پر ضمانت پر رہائی ملی۔
Comments
0 comment