سندھ اسمبلی کے باہر سے گرفتار جماعت اسلامی کے 30 کارکنان کی ضمانت منظور

سندھ اسمبلی کے باہر سے گرفتار جماعت اسلامی کے 30 کارکنان کی ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ضمانت منظور کی
سندھ اسمبلی کے باہر سے گرفتار جماعت اسلامی کے 30 کارکنان کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک

|

20 Feb 2026

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جماعت اسلامی کے 30 کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی ہے، جنہیں سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

عدالت نے حکم دیا کہ تمام کارکن 30، 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرائیں، جس کے بعد انہیں رہا کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق کارکن ہفتے کے روز ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جہاں سندھ اسمبلی واقع ہے۔ اس دوران انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ بعد ازاں انہیں عدالت میں پیش کیا گیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارکنوں کے خلاف مقدمہ آرام باغ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد ملزمان کی رہائی مچلکے جمع کرانے سے مشروط ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!