پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کیلئے فرنچائزز کا ریٹینشنز کھلاڑیوں کا اعلان
Webdesk
|
4 Feb 2026
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے فرنچائزز نے اپنے اپنے ریٹینشنز کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے جبکہ اس سیزن میں پہلی بار روایتی ڈرافٹ سسٹم کے بجائے نیلامی پر مبنی نیا ماڈل متعارف کرایا گیا ہے۔
نئے نظام کے تحت فرنچائزز اب ہر کیٹیگری سے صرف ایک کھلاڑی کو ریٹین کر سکے گی جبکہ باقی کھلاڑی نیلامی کے ذریعے ٹیموں کا حصہ بنیں گے۔
دفاعی چمپئن لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں کپتان شاہین شاہ آفریدی کو برقرار رکھا ہے، تاہم ٹیم نے حارث رف اور فخر زمان کو اسی کیٹیگری سے ریلیز کر دیا۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، گولڈ میں سکندر رضا اور سلور میں محمد نعیم کو ریٹین کیا گیا ہے، جبکہ سلمان مرزا، زمان خان، جہانداد خان، آصف آفریدی، آصف علی، محمد اخلاق اور محمد عازب کو مختلف کیٹیگریز سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔
کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں فاسٹ بولر حسن علی کو ریٹین کیا ہے، جبکہ ڈائمنڈ میں عباس آفریدی، گولڈ میں خوشدل شاہ اور ایمرجنگ کیٹیگری میں سعد بیگ کو برقرار رکھا گیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کو پلاٹینم کیٹیگری میں ریٹین رکھا ہے جبکہ سلمان ارشاد کو گولڈ اور آندریس گوس کو سلور کیٹیگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔
ٹیم نے نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، محمد نواز اور عماد وسیم کو پلاٹینم کیٹیگری سے ریلیز کیا جبکہ اعظم خان، حیدر علی، رومان رئیس، محمد فائق اور حنین شاہ کو بھی مختلف کیٹیگریز سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ابرار احمد کو ریٹین کیا ہے جبکہ ڈائمنڈ میں عثمان طارق، گولڈ میں حسن نواز اور ایمرجنگ میں حسین کو برقرار رکھا گیا ہے۔
محمد عامر، فہیم اشرف، سعود شکیل، محمد وسیم جونیئر، خرم شہزاد، حسیب اللہ خان، خواجہ نافع، دانش عزیز اور محمد ذیشان کو مختلف کیٹیگریز سے ریلیز کیا گیا ہے۔
پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11کے لیے کپتان بابر اعظم کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صائم ایوب کو ریلیز کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔واضح رہے کہ دو نئی ٹیموں کیلئے کھلاڑیوں کو آکشن سے قبل ریٹین رکھنے کی آخری تاریخ 6 فروری مقرر کی گئی ہے۔
Comments
0 comment