کینیا میں 95 سالہ شخص نے 90 سالہ خاتون سے محبت کی شادی کرلی

کینیا میں 95 سالہ شخص نے 90 سالہ خاتون سے محبت کی شادی کرلی

یہ جوڑا جو چھ دہائیوں قبل پہلی بار ملا تھا، اپنے روایتی Kikuyu رواج کے ساتھ سفید رنگ کے کپڑوں میں ملبوس ہوکر شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
کینیا میں 95 سالہ شخص نے 90 سالہ خاتون سے محبت کی شادی کرلی

Webdesk

|

19 Aug 2024

کینیامیں 95 سالہ ابراہیم مبوگو نے اتوار کو کینیا کے ایک چرچ میں اپنی دیرینہ محبت، 90 سالہ خاتون کے ساتھ شادی کرلی۔

یہ جوڑا جو چھ دہائیوں قبل پہلی بار ملا تھا، اپنے روایتی Kikuyu رواج کے ساتھ سفید رنگ کے کپڑوں میں ملبوس ہوکر شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

Mbogo نے بتایا کہ ہم 1960 میں ملے تھے اور ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے تھے، ہم نے مل کر سوچا اور فیصلہ کیا کہ اگر ہم سفید رنگ  میں  شادی کریں تو یہ بہت اچھا ہو گا،۔

Mbogo نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ اگر ہم سفید رنگ کے کپڑے زیب تن کرکے شادی کرتے ہیں تو یہ بہت اچھا ہوگا، ہم اپنے Kikuyu رواج میں کے تحت اب شادی کے بندھن بندھ چکے ہیں، لیکن چونکہ ہم عیسائی بھی ہیں، اس لیے ہم نے چرچ میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

دولہا سرمئی رنگ کے سوٹ اور سلور ٹائی میں شاندار لگ رہے تھے جب کہ دلہن نے سفید لباس پر سفید ٹوپی اور کریم بروکیڈ جیکٹ پہن رکھی تھی۔

جب ان سے لمبی اور خوشگوار زندگی کے راز کے بارے میں پوچھا گیا تو وانگوئی نے مشورہ دیا، "خواتین کو اپنے شوہروں کا احترام کرنا چاہیے، اگر آپ ایسا کریں گے، تو آپ ہماری طرح زندہ رہیں گی۔"

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!