لاہور میں گھریلو ملازمہ ہاتھ کی صفائی دکھا گئی، 20 لاکھ نقد اور 20 تولے سونا لے کر فرار
پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ملزمہ کی تلاش شروع
ویب ڈیسک
|
23 Dec 2024
پنجاب کے دارالحکومت میں گھریلو ملازمہ نے گھر کا صفایا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں تھانہ ڈیفنس بی کے علاقے میں گھریلو ملازمہ گھر کا صفایا کر کے کروڑوں روپے مالیت کا سامان بشمول نقدی لے اڑی۔
پولیس کے مطابق ملزمہ گھر سے 20 لاکھ روپے اور 20 تولے سونا چرا کر رفو چکر ہوگئی۔ ہما نامی ملازمہ نے اپنے مالک ندیم ضیا کے گھر پر کارروائی کی اور 20 لاکھ روپے نقد، 20 تولے سونے کے زیورات لے اڑی۔
پولیس نے مالک مکان کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Comments
0 comment