لیبیا کا باشندہ معجزاتی طور پر حج پر کیسے پہنچا ؟

Webdesk
|
27 May 2025
طرابلس : لیبیا سے تعلق رکھنے والے عامر المہدی منصور ال قذافی کی حج پر روانگی کی کہانی نے اہل اسلام کے ایمان کو تازہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر قذافی حج کے ارادے سے ائیرپورٹ پہنچے لیکن ان کے نام میں "قذافی" شامل ہونے کی وجہ سے سکیورٹی حکام نے انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔
تمام کارروائیاں مکمل ہونے تک ان کے گروپ کے تمام افراد پرواز میں سوار ہو چکے تھے اور جہاز کے دروازے بند ہو گئے۔ عامر کو اللہ پر مکمل یقین تھا۔ انہوں نے کہا کہ "میں اس وقت تک ائیرپورٹ سے نہیں جاں گا جب تک حج کے لیے روانہ نہ ہو جاں۔"
پھر معجزہ ہوا۔ طیارے میں خرابی پیدا ہوئی اور وہ واپس ائیرپورٹ لوٹ آیا۔ عملے نے پائلٹ سے عامر کو سوار کرنے کی درخواست کی لیکن پائلٹ نے انکار کر دیا۔ طیارہ دوبارہ روانہ ہوا، لیکن پھر سے کسی فنی خرابی کے باعث واپس آ گیا۔
اس بار پائلٹ نے سب کو حیران کر دینے والا اعلان کیا: "میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جہاز عامر قذافی کے بغیر نہیں اڑے گا۔"
اس اعلان کے بعد عامر کو فوری طور پر کلیئر کیا گیا اور آخرکار طیارہ عامر کے ساتھ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا۔
Comments
0 comment