مافیا کے ہاتھوں اغوا ہونے والے پولیس اہلکار سے 7 سال تک بھیک منگوانے کا انکشاف

مافیا کے ہاتھوں اغوا ہونے والے پولیس اہلکار سے 7 سال تک بھیک منگوانے کا انکشاف

پولیس اہلکار مستقیم خالد کو 2016 میں گداگروں کی مافیا نے اغوا کر کے بھیک مانگنے کے کام پر لگا دیا تھا، آج بازیاب ہوا
مافیا کے ہاتھوں اغوا ہونے والے پولیس اہلکار سے 7 سال تک بھیک منگوانے کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

20 Dec 2023

راولپنڈی سے 7 برس قبل لاپتہ ہونے والا پولیس اہلکار بازیاب ہوگیا ہے جس سے ان سالوں کے دوران بھیک منگوانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے سابق ملازم مستقیم کی گمشدگی کی رپورٹ 2016 میں درج ہوئی، جس کے بعد پولیس نے اپنے طور پر تلاش کرنے کی کوشش کی مگر ناکامی کا سامنا رہا جس کے بعد یہ کیس سرد خانے کی نظر ہوگیا۔

تاہم آج تھانہ پولیس لائنز نے گدا گروں کیخلاف آپریشن کے دوران  حسن آباد میں ایک مقام پر چھاپہ مارا تو وہاں سے سابق اہلکار مستقم بھی برآمد ہوا۔

پولیس نے موقع سے دو بہنوں سمیت تین خواتین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ خواتین کا تعلق بھکاری گینگ سے ہے اور انہوں نے مستقیم کو بھیک مانگنے کے کام پر لگا رکھا تھا۔

پولیس نے گینگ کی 3خواتین کو بھی حراست میں لے لیا جن میں دو سگی بہنیں ثمینہ اور مریم شامل ہیں اور اُن کا تعلق سندھ سے ہے۔ پولیس کی مطابق ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہے۔

مستقیم خالد 2006میں راولپنڈی پولیس میں بھرتی ہوا جس کے بعد وہ 2011 سے مستقل غیر حاصل تھا اور پھر اُسے عدم حاضری پر ملازمت سے برطرف کیا گیا۔ اس کے بعد اہل خانہ نے 2016 میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔

ابتدائی تفتیش میں خواتین نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پولیس اہلکار کو اغوا کیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!