ملتان میں شادی کی سادہ اور انوکھی تقریب، 6 بہنوں کی ایک ہی گھر میں رخصتی

ملتان میں شادی کی سادہ اور انوکھی تقریب، 6 بہنوں کی ایک ہی گھر میں رخصتی

ایک ہی عالم نے نکاح پڑھایا، کسی مہمان سے کوئی تحفہ یا لڑکی والوں سے جہیز بھی نہیں لیا گیا
ملتان میں شادی کی سادہ اور انوکھی تقریب، 6 بہنوں کی ایک ہی گھر میں رخصتی

ویب ڈیسک

|

2 Jan 2025

پنجاب کے علاقے ملتان میں شادی کی ایک انوکھی تقریب میں چھ بھائیوں نے ایک ہی دن چھ بہنوں سے سادگی کے ساتھ شادی کی اور جہیز تک نہیں لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے رہائشی بھائی ڈیڑھ سال سے اجتماعی شادی کی پلاننگ کررہے تھے تاہم سب سے چھوٹے بھائی کی کم عمری کی وجہ سے انہوں نے انتظار کیا۔

دلہوں نے شادی میں کسی قسم کا کوئی غیر ضروری خرچہ نہیں کیا اور تقریب کو بھی سادہ رکھا جبکہ مہمانوں سے بھی کوئی تحفہ نہیں لیا۔

دلہا (بڑے بھائی) نے کہا کہ ’’ہم نے دیکھا ہے کہ لوگ شادیوں کے لیے اپنی زمینیں بیچتے ہیں، لیکن ہم یہ دکھانا چاہتے تھے کہ شادیاں اس طرح کے غیر معمولی انتظامات کے بغیر بھی ہو سکتی ہیں۔‘‘

انوہں نے کہا کہ "ہم سب نے محبت کی شادیاں کی تھیں، اور یہ ایک فیصلہ تھا جو دونوں طرف کے خاندانوں کی مکمل حمایت سے کیا گیا تھا۔"

بھائیوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی شادیاں فرسودہ روایات سے گریز کرتے ہوئے اسلامی اصولوں کے مطابق کی گئیں۔

دلہوں نے بتایا کہ "ہم نے دلہنوں پر کسی قسم کا جہیز کا بوجھ نہیں ڈالا، اور ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ مرد خود ہی سب کچھ تیار کریں،" 

شادی کو سادہ رکھنے کے ان کے فیصلے نے دوسروں کو متاثر کیا۔

بھائیوں نے بتایا کہ ایک ہی عالم نے سادہ سی تقریب میں نکاح پڑھایا جس کے بعد لڑکیوں کی گھر سے رخصتی اور پھر ولیمے کا انعقاد کیا گیا جس میں کسی مہمان سے کوئی تحفہ نہیں لیا۔

ایک بھائی نے مزید کہا، "ہمارے والدین نے ہمیں اس مثال پر عمل کرنے کی ترغیب دی کیونکہ جہیز اسلام میں جائز نہیں ہے۔" بھائیوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے تمام ضروری گھریلو سامان خرید لیا، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ان سب کے پاس ایک جیسی ضروری چیزیں ہوں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!