مریم نواز کی رہائش گاہ جاتی امرا کے باہر سے مشکوک ٹائم ڈیوائس آلہ برآمد
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق پیکٹ میں کھلونا تھا
ویب ڈیسک
|
10 Dec 2024
رائے ونڈ میں قائم مریم نواز اور نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے سے شیر نما ٹائم ڈیوائس مشکوک آلہ برآمد ہوا۔
سنہرے رنگ کے پیکٹ میں کار سوار کی جانب سے پھینکا گئے آلے کے بعد پولیس کی دوڑیں لگیں اور تمام بڑے افسران موقع پر پہنچے۔
پولیس نے کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر جاتی امرا جانے والی سڑک کو عام ٹریفک کیلیے بند کر کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جب مشکوک پیکٹ کو چیک کیا تو اُس میں سے کھلونا برآمد ہوا جس کے بعد معاملے کو کلیئر کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں پیکٹ پھینکنے والے گاڑی کی شناخت ہوگئی ہے اور اُس کا تعاقب کیا جارہا ہے کہ آیا اس حرکت کی وجہ کیا تھا۔
Comments
0 comment