6 hours ago
ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس 41 لاکھ روپے سے زائد
ویب ڈیسک
|
24 Jan 2025
کوہ پیماؤں کیلیے بری خبر یہ ہے کہ بدھ کو نیپال کی حکومت نے ماؤنٹ ایورسٹ پہاڑ سر کرنے کی فیس میں 15 فیصد سے زائد کا اضافہ کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا پرورٹ کے مطابق حکام نے بدھ کو کہا کہ نیپال ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھنے کے لیے پرمٹ فیس میں 35 فیصد سے زیادہ اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد تقریباً ایک دہائی میں پہلی بار کوہ پیماؤں کے لیے دنیا کی سب سے اونچی چوٹی بہت زیادہ مہنگی ہو جائے گی اور انہیں پرمٹ حاصل کرنے کے لیے 15 ہزار ڈالر ( تقریباً 41 لاکھ 80 ہزار روپے) ادا کرنا ہوں گے۔
پرمٹ فیس اور غیر ملکی کوہ پیماؤں کے دیگر اخراجات سے حاصل ہونے والی آمدنی نقدی کی تنگی کا شکار ملک کے لیے آمدنی اور روزگار کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ جہاں ماؤنٹ ایورسٹ سمیت دنیا کے 14 بلند ترین پہاڑوں میں سے ایک ہے۔
محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل نارائن پرساد ریگمی نے کہا کہ 8,849 میٹر (29,032 فٹ) ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھنے کے اجازت نامے پر $15,000 لاگت آئے گی، تقریباً ایک دہائی سے لاگو $11,000 کی فیس میں 36 فیصد اضافے کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے فیس نہیں بڑھائی گئی تھی تاہم اب یہ معاملہ ناگزیر ہوگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نئی فیس کا اطلاق ستمبر سے ہوگا جبکہ معیاری سائوتھ ایسٹ رج، یا ساؤتھ کول روٹ کے ساتھ مقبول چڑھائی کے اپریل-مئی سیزن کے لیے لاگو ہوگی۔ جس کا آغاز نیوزی لینڈ کے سر ایڈمنڈ ہلیری اور شیرپا ٹینزنگ نورگے نے 1953 میں کیا تھا۔
انہوں نے بتایا دسمبر سے فروری میں فیسیں بالترتیب 7500 ڈالر اور 3 ہزار 750 ڈالر تک بڑھ جائی نگی۔
مہم کے کچھ منتظمین نے کہا کہ فیس میں اضافے سے یقیناً کچھ کوہ پیما پیچھے ہٹیں گے تاہم ہر سال تقریباً 300 پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں۔
Comments
0 comment