امیر ترین بھکاری، جو 5 گھنٹے کام کر کے یومیہ 8 ہزار کماتا ہے، اپارٹمنٹ کا مالک اور کرایے کی دکانیں الگ ہیں

امیر ترین بھکاری، جو 5 گھنٹے کام کر کے یومیہ 8 ہزار کماتا ہے، اپارٹمنٹ کا مالک اور کرایے کی دکانیں الگ ہیں

یہ کہانی 54 سالہ بھکاری کی ہے جس کے بچے اسکولوں میں درس و تدریس سے وابستہ ہیں
امیر ترین بھکاری، جو 5 گھنٹے کام کر کے یومیہ 8 ہزار کماتا ہے، اپارٹمنٹ کا مالک اور کرایے کی دکانیں الگ ہیں

ویب ڈیسک

|

28 Apr 2025

دنیا کے امیر ترین بھکاری کا تعلق پاکستان کے پڑوسی ملک سے نکلا اور اُس کی دلچسپ کہانی بھی سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی سے ایک ایسی انوکھی کہانی سامنے آئی ہے جو روایتی تصورات کو چیلنج کرتی ہے۔

یہ کہانی بھارت کے 54 سالہ شہری جین کی ہے جو پیشے کے اعتبار سے بھکاری اور انہیں دنیا کا امیر ترین مانگنے والا شخص قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جین اپنی مستقل مزاجی اور سمجھداری کی وجہ سے نہ صرف گزر بسر اچھا کررہے ہیں بلکہ انہوں نے 1 کروڑ چالیس لاکھ روپے کی جائیداد بھی بنالی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ 2500 بھارتی روپے کماتے ہیں جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 8 ہزار روپے سے زائد بنتے ہیں۔

جین کے مطابق وہ ماہانہ 75,000 روپے تک کما لیتے ہیں اور  اسکے لیے انہیں 4 سے پانچ گھنٹے بھیک مانگنی پڑتی ہے۔ بھارتی شہری گھوم کر نہیں بلکہ ایک ٹھکانے پر بیٹھ کر پیسے لیتے ہیں اور اُن کو دینے والے روزانہ کے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے بھیک کے پیسے جمع کر کے ممبئی میں دو فلیٹ خریدے ہیں، اس کے علاوہ اُن کی دو دکانیں کرائے پر ہیں جس سے ماہانہ 30 ہزار بھارتی روپے اضافی آمدنی ہوتی ہے۔

جین نے بتایا کہ اُن کے دو بیٹے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور اسکولوں میں بطور ٹیچر پڑھا رہے ہیں۔ 

‘میرے اہل خانہ چاہتے ہیں کہ بھیک مانگنا چھوڑ دوں مگر میری نظر میں یہ کامیاب پیشہ ہے اور اس کو میں جاری رکھوں گا‘۔

جین کا کہنا ہے کہ "میں نے کبھی بھیک کو ذلت نہیں سمجھا بلکہ اسے ایک موقع کے طور پر لیا۔ آج میرے پاس وہ سب کچھ ہے جو ایک متوسط طبقے کا شخص حاصل کرنا چاہتا ہے۔"

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!