نوکری سے تنگ نوجوان کا آخری روز دفتر کے باہر مینجر کے سامنے خوشی میں رقص
Webdesk
|
29 Apr 2024
بھارت میں اپنی نوکری سے پریشان شخص نے آخری دن دفتر کے باہر خوشی میں رقص اور بھنگڑا ڈال کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
بھارت کے شہر پونے سے تعلق رکھنے واکے انکت ایک سیلز کمپنی میں ملازمت کرتے تھے جہاں انہوں نے استعفی دیا اور پھر اپنے لیے نئی ملازمت کا انتخاب کیا۔
انکت اپنی نوکری سے بہت پریشان تھا اور دفتر کو ’زہریلا‘ قرار دیتا تھا۔
انکت نے اپنی ملازمت کے آخری روز دفتر کے باہر ڈھول تاشے والوں کو بلوایا اور پھر خوشی میں خوب رقص کیا۔
مواد کے تخلیق کار نے تبصرہ کیا، "مجھے یقین ہے کہ بہت سے لوگ اس سے متعلق ہو سکتے ہیں۔ آج کل کام کے زہریلے ماحول تیزی سے پھیل رہے ہیں، جس کی خصوصیت عزت کی کمی اور حقداریت کا احساس ہے۔"
انکت کو یادگار طریقے سے الوداع کہنے کے لیے اُن کے دفتر کے ساتھیوں نے باقاعدہ جشن کا اہتمام کیا اور پھر سب مل کر مینجر کا انتظار کرتے رہے جیسے ہی مینیجر آیا انکت نے ہاتھ ملا کر معافی مانگی اور پھر رقص شروع کردیا جس پر افسر کا موٹ بھی خراب ہوا۔
Comments
0 comment