پاکستانی 11 سالہ بچی نے 34 دن میں قرآن پاک حفظ کر کے ریکارڈ بنالیا
ویب ڈیسک
|
11 Sep 2024
پنجاب کے شہر فیصلہ آباد سے تعلق رکھنے والی 11 سالہ ہانیہ نے صرف 34 روز میں قرآن مجید حفظ کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔
اس بچی کا تعلق ارفع کریم سے ہے، جس نے کم عمری میں آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔ ہانیہ کے مطابق اُس نے رات دن ایک کر کے قرآن مجید یاد کیا۔
ہانیہ کا کہنا کہ اس نے مسجد نبویﷺ میں اس مقصد کے لیےخصوصی دعا کی اور آخری سبق مسجد نبوی میں ہی پڑھا جبکہ پہلے دن سبق میں آدھا سپارہ سنایا اور شام تک 6 سپارے یاد کرلیے پھر آخری دن دو سپارے سنائے۔
ہانیہ کو قرآن مجید یاد کروانے والے حافظ عرفان الحق کا کہنا ہے کہ ان کے تدریس کے 40 سالہ دور میں ہانیہ پہلی اور واحد طالبہ ہے جس نے انہتائی کم مدت میں قرآن پاک حفظ کیا جوخود ان کے لیے بھی ایک اعزاز ہے۔
دوسری جانب ہانیہ کے والد کاشف رندھاوا بھی اپنی بیٹی کی کامیابی پر نازاں ہیں۔ صرف 34 دن میں قرآن مجید حفظ کرنے والی 11 سالہ ہانیہ کاشف کی خواہش ہے کہ وہ مذہبی اسکالر بن کر دین کے فروغ کے لیےعظیم خدمات سرانجام دے۔
Comments
0 comment