پاکستانی عدالت کا اچھی تنخواہ والے شوہر کو 27 کروڑ 80 لاکھ روپے حق مہر دینے کا حکم

پاکستانی عدالت کا اچھی تنخواہ والے شوہر کو 27 کروڑ 80 لاکھ روپے حق مہر دینے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کردیا، حق مہر 1000 ڈالر سے بڑھا کر 1 لاکھ ڈالر مقرر
پاکستانی عدالت کا اچھی تنخواہ والے شوہر کو 27 کروڑ  80 لاکھ روپے حق مہر دینے کا حکم

ویب ڈیسک

|

5 Jan 2025

پاکستان کی عدالت نے زیادہ کمانے والے شوہر کو زیادہ حق مہر ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دلہا کی آمد پوچھی اور پھر حق مہر 1 ہزار ڈالر سے بڑھا کر 1 لاکھ ڈالر (27 کروڑ 80 لاکھ روپے) ادا کرنے کا حکم دیا۔ 

لاہور ہائی کورٹ نے ایک خاتون کو اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی۔ کیس کی سماعت جسٹس فاروق حیدر نے خاتون کے والد کی جانب سے شوہر پر غیر قانونی حراست کا الزام عائد کرتے ہوئے دائر ہیبیس کارپس کی درخواست پر کی۔

عدالت کے نوٹس کے جواب میں مقامی پولیس نے جوڑے کو بنچ کے سامنے پیش کیا۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ لڑکی اور لڑکے نے چونکہ نکاح کرلیا ہے لہذا قانون کے مطابق انہیں کوئی علیحدہ نہیں کرسکتا اور عورت کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!