پاکستانی نوجوان نے کمبل کے برابر دنیا کی سب سے لمبی گول روٹی بنا کر سب کو حیران کردیا، ویڈیو دیکھیں

پاکستانی نوجوان نے کمبل کے برابر دنیا کی سب سے لمبی گول روٹی بنا کر سب کو حیران کردیا، ویڈیو دیکھیں

یہ ویڈیو سوشل میڈیا انفلوئنسر نے شیئر کی جسے اب تک 13 کروڑ 30 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں
پاکستانی نوجوان نے کمبل کے برابر دنیا کی سب سے لمبی گول روٹی بنا کر سب کو حیران کردیا، ویڈیو دیکھیں

ویب ڈیسک

|

13 Jan 2025

پاکستانی نوجوان نے  12 فٹ لمبی روٹی بنائی جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

اس روٹی کی ویڈیو پاکستانی فوڈ وی لاگر صہیب اللہ یوسفزئی نے شیئر کی جو غالبا کسی تقریب کی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے کمال مہارت سے روٹی کو گول کیا اور پھر اس کو تیار کیا۔

وی لاگر کا دعویٰ ہے کہ یہ روٹی 12 فٹ لمبی تھی۔ اس دلچسپ ویڈیو کو 13 کروڑ 30 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

نان بائی نے کمال مہارت سے آٹے کے پیڑے کو بیلا اور پھر دونوں ہاتھوں سے روٹی کی گولیاں کو بڑا کیا۔ اس کو توے کے بجائے گول پائپ پر مہارت سے پکایا گیا۔

ویڈیو دیکھنے والے صارفین حیرت زدہ رہ گئے اور انہوں نے نان بائی کی مہارت و صلاحیتوں کی دل کھول کر تعریف کی۔ جبکہ صارفین نے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!