پانچ سالہ بچے کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج

پانچ سالہ بچے کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج

مقدمہ اندراج اور بچے کی عمر کا تعین ہونے کے بعد ایس ڈی او معطل
پانچ سالہ بچے کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک

|

30 Jan 2024

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے سربراہ نے منگل کے روز لاہور میں بجلی چوری کے الزام میں پانچ سالہ بچے کو نامزد کرنے پر ایس ڈی او کو معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو حکام نے 5 سالہ بچے کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرایا۔ جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

لیسکو ترجمان نے واضح کیا کہ لاہور کے علاقے احسن آباد میں بجلی چوری پکڑے جانے کے بعد مقدمہ غلط فہمی پر درج کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ جب گھر کے سربراہ سے نام پوچھا گیا تو خواتین نے انہیں زین علی کے بارے میں بتایا۔

لیسکو حکام کے پاس زین علی کی عمر کے بارے میں معلومات نہیں تھیں، اس کے بعد بغیر اطلاع کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

خبر سامنے آنے پر لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ایس ڈی او نیلم ٹاؤن کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔

شہریوں نے لیسکو کی جانب سے پانچ سالہ بچے پر مقدمہ درج کروانے پر کمپنی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ 5 سالہ بچے کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ الجھن اور درست معلومات کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوا ہوگا۔‘

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!