پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے تنگ آکر خاتون سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی
ویب ڈیسک
|
24 Oct 2024
کراچی کے علاقے کلفٹن کی ایک رہائشی نے اپنے پڑوسی کی مرغیوں کے مسلسل شور سے نجات کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
درخواست گزار نے الزام لگایا کہ اس کا پڑوسی لائسنس کے بغیر مرغیاں پال رہا ہے، جس سے سکون میں خلل آرہا ہے۔
عدالت نے سوال کیا کہ کیا مرغیوں کی موجودگی، چاہے دکانوں پر فروخت کی جائے یا گھر پر پالی جائے تو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے؟
خاتون نے دلیل دی کہ اس خلل نے اس کے بنیادی شہری حقوق کی خلاف ورزی کی، جیسا کہ کنٹونمنٹ بورڈ ایکٹ (سی بی اے) میں بیان کیا گیا ہے۔
تاہم، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کے وکیل نے نوٹ کیا کہ مرغیوں کو رکھنے کے لیے کوئی خاص قانون موجود نہیں ہے۔
دلائل کے بعد، سندھ ہائیکورٹ نے اس معاملے کے حوالے سے کنٹومنٹ بورڈ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ اس معاملے کی مکمل جانچ کی جائے گی۔
Comments
0 comment