پشاور میں باجے فروخت پر متعدد دکاندار گرفتار

پشاور میں باجے فروخت پر متعدد دکاندار گرفتار

انتظامیہ کی ہدایت پر درجنوں باجے کارروائی کے دوران ضبط کرلیے گئے ہیں
پشاور میں باجے فروخت پر متعدد دکاندار گرفتار

آفتاب مہمند

|

9 Aug 2025

پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے جشن آزادی پر شہریوں کی زندگی اجیرن کردینے والے ہارن باجے فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہریوں کی مسلسل شکایات پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ جس کے دوران متعدد دکانداروں کو گرفتار کر کے درجنوں باجے ضبط کرلیے گئے ہیں۔

انتظامی افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ شہر کے بازاروں میں اس غیر قانونی فروخت کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ مہم خاص طور پر 14 اگست جیسے مواقع پر شور و غل اور عوامی سکون میں خلل ڈالنے والے عناصر کو روکنے کے لیے ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!