8 hours ago
قیدی جیل توڑ کر فرار، جاتے وقت پولیس کیخلاف طنزیہ چاکنگ

ویب ڈیسک
|
19 May 2025
امریکا کے علاقے اورلینز پیریش جیل قیدی فرار ہوگئے اور جاتے وقت انہوں نے پولیس پر طنز کرتے ہوئے دیوار پر چاکنگ کردی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اورلینز پیریش کے جیل میں قید ملزمان منظم منصوبہ بندی کے بعد فرار ہوگئے۔
فرار ہونے والے قیدیوں نے اپنے پیچھے طنزیہ پیغامات چھوڑے ہیں جن میں سے ایک میں لکھا تھا: "یہ بہت آسان تھا، ہاہ ہاہ ہاہ"۔
شیرف دفتر نے فرار کے راستے کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔
حکام کے مطابق ابتدائی طور پر 11 قیدیوں کے فرار کی اطلاعات تھیں، جو بعد میں 10 ہو گئیں۔
لوزیانا کی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک فراری قیدی کی نشاندہی کی، جو پارکنگ گیراج میں گاڑی کے نیچے چھپا ہوا تھا۔
قیدیوں نے دیوار کے ساتھ بنے باتھ روم کو مکمل ریکی کے بعد توڑا اور پھر فرار ہوئے، اس باتھ روم کے باہر جیل کی حدود نہیں تھی۔
پولیس اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ قیدیوں کو اس راز کے حوالے سے کس نے آگاہ کیا تھا۔
اُدھر گرفتار شدہ قیدیوں پر بھاگنے کا نیا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس باقی 10 قیدیوں کو تلاش کررہی ہے۔
دوسری جانب جیل انتظامیہ اور وہاں پر تعینات اہلکاروں سے بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فرار ہونے والے قیدیوں میں سے کچھ چوری، ڈکیتی، جبکہ چار قتل اور زیادتی کے کیسز میں سزایافتہ تھے۔
Comments
0 comment