رابرٹ مردوخ نے93 سال کی عمر میں پانچویں شادی کرلی

رابرٹ مردوخ نے93 سال کی عمر میں پانچویں شادی کرلی

ابرٹ مردوخ کی شادی کا اعلان ان کے ملکیتی میڈیا کمپنی نیوز کارپ کے اخبارات میں شائع کیا گیا۔
رابرٹ مردوخ نے93 سال کی عمر میں پانچویں شادی کرلی

Webdesk

|

3 Jun 2024

کینبراء : آسٹریلیا میں میڈیا کی دنیا کے ٹائیکون رابرٹ مردوخ نے 93 سال کی عمر میں پانچویں بار شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رابرٹ مردوخ کی شادی کا اعلان ان کے ملکیتی میڈیا کمپنی نیوز کارپ کے اخبارات میں شائع کیا گیا۔

امریکی ارب پتی نے روسی نژاد ریٹائرڈ مالیکیولر بائیولوجسٹ 67 سالہ ایلینا زوکووا سے شادی کی جو بیل ایئر کیلیفورنیا میں ان کے زیر ملکیت انگور کے باغ میں منعقد ہوئی۔

نیویارک پوسٹ اور فاکس نیوز سمیت نیوز کارپوریشن سے وابستہ اخبارات اور میڈیا اسٹیشنوں نے بھی جوڑے کی تصاویر شائع کیں۔

برطانوی اخبارکے مطابق مردوخ اور ان کی دلہن نے گذشتہ مارچ میں اپنی تیسری بیوی وینڈی ڈین کی میزبانی میں ایک بڑے خاندانی اجتماع کے دوران ایک دوسرے سے تعارف کے بعد اپنی منگنی کا اعلان کیا۔

مردوخ وینڈی ڈین سے سنہ 2013 میں علاحدگی اختیار کر گئے تھے۔مردوخ کی آخری شادی ماڈل اور اداکارہ جیری ہال سے ہوئی تھی، جن سے انہوں نے 2016 میں شادی کی تھی اور 2022 میں ان کی طلاق ہو گئی تھی۔

مردوخ کی موجودہ نئی دلہن زوکووا الیگزینڈر زوکوف کی سابقہ اہلیہ ہیں جو ایک روسی ارب پتی اور سیاست دان ہیں اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔

ان کی بیٹی دشا نے پہلے روسی ارب پتی رومن ابرامووچ سے شادی کی تھی جو انگلش پریمیئر لیگ میں کھیلنے والے چیلسی فٹ بال کلب کے مالک تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!