سعودی عرب میں 44 لاکھ کا کمسن بکرا نیلام
سعودی شہری نے اس منفرد بکرے کو 60 ہزار سعودی ریال میں خرید لیا
Webdesk
|
8 Jan 2025
ریاض: سعودی عرب میں ایک ایسی منفرد اور دلچسپ نیلامی کا منظر دیکھنے کو ملا جس نے ہر کسی کو حیران کن طور پر اپنی طرف متوجہ کیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق یہ کہانی ایک کمسن بکرے کی ہے جس کے لمبے کان اور نایاب خصوصیات نے سعودی عرب میں ایک ہلچل مچا دی۔
اس بکرے کی قیمت اتنی زیادہ لگائی گئی کہ یہ پاکستانی روپوں میں 44 لاکھ روپے سے بھی زیادہ بنتی ہے۔
سعودی شہری نے اس منفرد بکرے کو 60 ہزار سعودی ریال میں خرید لیا، جو کہ پاکستانی روپوں میں تقریبا 44 لاکھ 10 ہزار روپے بنتے ہیں۔
Comments
0 comment