صدر کا ہر بالغ شخص کو 2 کروڑ 78 لاکھ روپے گرانٹ دینے کا اعلان
ویب ڈیسک
|
9 Nov 2024
گیانا کے صدر نے ملک کے ہر بالغ شہری کو ایک لاکھ ڈالرز گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے جو روپے کے حساب سے دو کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے۔
گیانا کے صدر عرفان علی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ گرانٹ نوجوانوں میں پیدا ہونے والے خدشات کو دور کرنے میں مدد دے گی اور وہ لوگ جن کی فیملی نہیں یا گھر بسانے کے قابل نہیں وہ بھی گھریلو ذمہ داریاں اٹھانے کے قابل ہوجائیں گے۔
صدر عرفان علی نے کہا کہ نوجوانوں کو یہ رقم دینے کا مقصد ان کے کاروبار کو بڑھانا ہے، یکم جنوری 2024 سے اب تک جوان ہونے والے ہر شخص کو ایک لاکھ ڈالرز کی گرانٹ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تیل کے نئے ذخائر ملنے اور عوام کو براہ راست اس کا فائدہ دینے کے لیے حکومت نے ہر گھرانے کو دو لاکھ ڈالرز کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔
Comments
0 comment