شادی کے جھانسے میں آکر ہنی ٹریپ ہونے والا شہری کچے سے بازیاب

شادی کے جھانسے میں آکر ہنی ٹریپ ہونے والا شہری کچے سے بازیاب

پولیس کی کارروائی میں ڈاکو بھاگ گئے
شادی کے جھانسے میں آکر ہنی ٹریپ ہونے والا شہری کچے سے بازیاب

ویب ڈیسک

|

20 Jul 2025

کراچی : اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) سی آئی اے پولیس اور گھوٹکی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیے گئے 45 سالہ محمد شعیب کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔ 

محمد شعیب کو رواں ماہ 9 جولائی کو جیکسن، کیماڑی سے شادی کے بہانے گھوٹکی بلایا گیا تھا، جہاں ڈاکوؤں نے اسے اغوا کر کے کچے کے علاقے میں منتقل کر دیا اور اس کی رہائی کے عوض 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

اے وی سی سی پولیس ترجمان کے مطابق، جیکسن پولیس نے واقعے کا مقدمہ نمبر 279/2025 بجرم دفعہ 365 اے کے تحت درج کیا تھا اور مزید تفتیش اے وی سی سی پولیس کو منتقل کی تھی۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی کی نگرانی میں اے وی سی سی اور گھوٹکی پولیس نے مشترکہ طور پر تکنیکی بنیادوں اور خفیہ ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات پر کام کیا۔ کامیاب چھاپہ مار کارروائی میں مغوی محمد شعیب کو بازیاب کرا لیا گیا، تاہم اغوا کار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس فرار ہونے والے اغوا کاروں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!